اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سےلائحہ عمل طے کریں گے: شہباز شریف

0
668

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام میڈیکل ٹیسٹ کلیئر ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سےلائحہ عمل طے کریں گے۔ پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کریں گے.

وطن واپسی سے قبل لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سےلائحہ عمل طے کریں گے۔ پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کریں گے۔

اس سے قبل دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے روکنے کے باوجود وطن آرہا ہوں۔ ابھی علاج مکمل نہیں ہوا۔

مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ منگل کو اسلام آباد میں پارٹی کے ذمہ داران سے مشاورت ہوگی، اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں بجٹ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے ہو گی۔ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، ہماری نیک نیتی کا مذاق اڑایا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY