کرکٹ لیجنڈ شاہد خان آفریدی کے کھیل کی ایک دنیا دیوانی ہے، لیکن ان کی صاحبزادی آل رائونڈر عماد وسیم کی بہت بڑی فین نکلیں۔
سابق قومی کپتان شاہد خان آفریدی ان دنوں برطانیہ میں ہمشائر کے لئے ٹی 20 لیگ کھیلنے میں مشغول ہیں۔

سابق آل رائونڈر اور اپنے وقت کے جارحانہ بیٹسمین بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی فائونڈیشن کو وقت دے رہے ہیں اور اس کی فلاحی سرگرمیوں کے لئے چندہ جمع کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں لندن انہوں نے ایک تقریب کا اہتمام کیا، جس میں غیر ملکی کرکٹرز کے ساتھ محمد عامر اور عماد وسیم بھی شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب میں شاہد خان آفریدی نے انکشاف کیا کہ میری صاحبزادی عماد وسیم کی بہت بڑی مداح ہے، ثبوت یہ ہے کہ اس نے اپنے لیپ ٹاپ کا پاس ورڈ بھی ٹی 20 کے نمبر 1 بولرکے نام پر رکھ رکھا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY