امریکی دفتر اسغاثہ نے نیو یارک حملے کے مبینہ ملزم کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ قائم کر دیا ہے۔ اس فرد جرم کے مطابق 29 سالہ ازبک ملزم نے دانستہ طور پر اپنی گاڑی راہ گیروں پر چڑھائی۔
عدالتی دستاویز میں تحریر ہے کہ اس شخص نے اپنی کارروائی کے لیے ہیلووین کے دن کا انتخاب کیا تا کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نشانہ بنا سکے۔ اس ازبک شہری کے ٹیلیفون میں اسلامک اسٹیٹ کا تشہیری مواد بھی موجود تھا۔
جرم ثابت ہونے کی صورت میں اسے سزائے موت بھی دی جا سکتی ہے۔












