وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت آرمی چیف کی مدت کے معاملے پر اپوزیشن سے رابطہ کرے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی آج اپوزیشن سے رابطہ کرے گی، معاملے کو آگے لے جانے کے لیے میکنزم طے کیا جائے گا۔
فواد چودھری نے کہا کہ پارلیمنٹ، عدلیہ اور فوج نہ تمام معاملات پر قصوروار ہیں اور نہ بے قصور، آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل جمعےکو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ احتساب قانون، الیکشن کمیشن اور آرمی قوانین پر حکومت اپوزیشن اتفاق ہوسکتا ہے۔











