لانڈھی فیکٹری میں 15 گھنٹےسے لگی آگ تاحال نہیں بجھائی جاسکی ہے۔ آگ کو بجھانے والے فائرٹینڈر بےحال ہوچکے ہیں۔ کسی کا پائپ پھٹا چکا ہے تو کسی کے پاس پانی ختم ہوگیا ہے۔ اتنی بڑی فیکٹری کی آگ بجھانے کے لیے صرف ایک اسنارکل موجودہے۔

کراچی کےعلاقے لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا۔ شہر بھر کے فائر ٹینڈرز بھی خوفناک آگ کے سامنے بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔ فیکٹری کی عمارت کا کچھ حصہ بھی گرنے لگا ہے جبکہ کروڑوں کا مال راکھ ہو گیا ہے۔آگ سے فیکٹری کے دوسرے حصے میں موجودبوائلر پھٹنے کا بھی خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

لانڈھی کی ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا گیا تھا۔فیکٹری مالکان کہتے ہیں کہ فائر بریگیڈ کا عملہدیر سے پہنچا۔
کپڑے کی فیکٹری دس سال پہلے قائم کی گئی تھی۔ آگ کیسے لگی ،یہ تاحال پتہ نہیں چل سکا۔آگ سے جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن مالی نقصان کا اندازہ کروڑوں روپے میں لگایا جارہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY