این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں فوج تعینات کرنیکا فیصلہ

0
688

حلقہ این اے 120 کا ضمنی الیکشن پاک فوج کی زیرنگرانی ہوگا، پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر فوجی جوان تعینات ہوں گے، الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

حلقہ این اے 120کے معرکے کیلئے میدواروں کی انتخابی مہم ہے عروج پر ہے، شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن بھی موثر اقدامات کررہا ہے۔ فوج کی تعیناتی کے لئے پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور عوامی تحریک کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔

عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چوہدری نے درخواست میں کہا کہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات فوج کی زیر نگرانی کرائیں جائیں۔ جس پر الیکشن کمیشن نے فوج کی زیر نگرانی انتخابات کرانے کی درخواست منظور کر لی۔
الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے کہ 17 ستمبر کو ضمنی الیکشن میں پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر فوج کو تعینات کیا جائے جبکہ رینجرز کے دستے بھی سکیورٹی کے لیے بھجوائے جائیں۔

واضح رہے این اے 120 کی سیٹ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم گلثوم نواز جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے ڈاکٹر یاسمین راشد اس حلقے سے الیکشن لڑیں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY