کشیدگی اور تناؤ کے باوجود برطانوی شاہی خاندان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شہزادہ ہیری کو ان کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی گئی ہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری کی دھماکا خیز یادداشت “سپیئر” کی اشاعت کے بعد طویل عرصے سے جاری تناؤ کے باوجود ایک تاریخی جشن میں مبارکباد کا پیغام شیئر کیا گیا ہے ،
شاہی خاندان کی ویب سائٹ نے سالگرہ کے کیک ایموجی کے ساتھ مسکراتے ہوئے ہیری کی ایک تصویر شیئر کی اور اس کے عنوان سے لکھاکہ “ڈیوک آف سسیکس کو آج سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد!”
شہزادہ اور شہزادی آف ویلز نے اپنی سالگرہ کی مبارکباد شامل کرتے ہوئے تصویر شیئر کی۔
شاہی خاندان کے اکاؤنٹ سے پوسٹ میں سنہ2021ء کے بعد ہیری کی پہلی عوامی سالگرہ کے پیغام کوشیئرکیا۔












