فیصل واوڈا ٹی وی پروگرام میں ہاتھ میں فوجی بوٹ لے کر آگئے

0
888

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا بوٹ لے کر آئے۔ انہوں نے بوٹ ہاتھ میں پکڑ کر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے حوالے سے انتہائی سخت انداز اپنایا اور کٹیلے سوالات کیے جس پر لیگی رہنما جاوید عباسی اور پی پی رہنما قمر زمان کائرہ پروگرام سے اٹھ کر چلے گئے۔

دونوں رہنماﺅں کے پروگرام سے جانے پر فیصل واوڈا نے تبصرہ کیا ’یہ یہی کرسکتے ہیں، 35 سال سے یہ جو سمجھتے آئے ہیں وہی سمجھ رہے ہیں، یہ چور لٹیرے ہیں ، اپنا مطلب ہو تو لیٹ جاتے ہیں، یہ لوگ ہمیشہ الیکشن چوری کرکے اقتدار میں آئے آج میں نے ان کو بے نقاب کیا اس لیے پروگرام سے چلے گئے۔‘ میزبان کاشف عباسی نے پروگرام میں بوٹ لانے پر کہا کہ یہ پاکستان کے نظام کی توہین ہے۔

فیصل واوڈا نے سابق وزیر اعظم کی صحت کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف کے باہر جانے سے پہلے ہی کہہ رہا تھا کہ وہ بیمار نہیں ہیں بلکہ باہر بھاگنے کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ نواز شریف کی بیماری ڈرامہ ہے۔ مریم نواز کس کی عیادت کرنے بیرون ملک جانا چاہتی ہیں؟ مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے۔

بوٹ سے ہے عشق یا پھر بوٹ کی تضحیک ہے
یہ حکومت سچ کہوں اس بوٹ ہی کی بھیک ہے

ہاتھ میں بونوں کے آئی ہے زمام اقتدار
ہائے یہ دور سیاست کسقدر تاریک ہے

ماہر امراض ذہنی نے سنایا فیصلہ
واوڈا کے نطفے میں پیدا ہوئی تشکیک ہے

فوج کو کرنا ہے صفدر یہ تاثر دور اب
کیا یہ سارا کھیل اپنی فوج کی تحریک ہے

صفدر ھمٰدانی

SHARE

LEAVE A REPLY