پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 2700 کلو سے زائد بیگز تحویل میں لے لیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے3روزکے دوران1349کلوپلاسٹک بیگزقبضے میں لے لیے گئے، فیصل آباد سے 120کلو، راولپنڈی سے105 کلو ، گجرات سے 65،ملتان سے 23 کلو سنگل یوز پلاسٹک قبضے میں لیئے گئے ہیں۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق پنجاب میں 3400 سے زائد مقامات کو چیک کیا گیا جبکہ لاہور میں 1803 مقامات پر چیکنگ کی گئی ، 75 مائیکرون سے کم پلاسٹک بیگزتحویل میں لیے جا رہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

پنجاب حکومت نےصوبہ بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آج سے پلاسٹک بیگز کے استعمال، پروڈکشن، فروخت اور تجارت پر پابندی عائد کر دی ہے، پلاسٹک کے استعمال سے ماحول اور انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سے نو ٹو پلاسٹک مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور ماحول دوست اقدامات کا فروغ ہے، پلاسٹک پر پابندی کی پالیسی کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ہوٹلوں، ریستورانوں اور کھانے پینے کی جگہوں پر پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی ہو گی، پلاسٹک بیگز کی جگہ ماحول دوست متبادل جیسے کاٹن بیگز کو استعمال میں لایا جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY