مقبوضہ فلسطينی علاقوں ميں آبادکاری کی مذمت کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ميں منظور ہونے والی قرارداد کے تناظر ميں آج اسرائيل نے دس ملکوں کے سفيروں کو طلب کرتے ہوئے احتجاج کيا۔

اسرائيلی حکام نے جمعے کے روز قرارداد کو منظور کرنے والے جن چودہ ميں سے دس ممالک کے سفيروں کو طلب کيا، ان ميں برطانيہ، يوراگوئے، روس، مصر، جاپان، فرانس، چين، اسپين، يوکرائن اور نيوزی لينڈ شامل ہيں۔ ان سفيروں کو يروشلم ميں وزارت خارجہ کے دفتر بلا کر اسرئيلی حکام نے اپنا احتجاج ريکارڈ کرايا۔

SHARE

LEAVE A REPLY