سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عدنان کریم نے کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت کی سماعت سے انکار کردیا۔

462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

جسٹس عدنان کریم کی جانب سے درخواست ضمانت کی سماعت سے انکار کے بعد درخواست چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھیج دی گئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیا جائے۔

نیب ریفرنس میں کھاد اسکینڈل، سرکاری زمین پر قبضےاور منی لانڈرنگ سمیت 5 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے

SHARE

LEAVE A REPLY