کانگو: حکومت مخالف ملیشیا کے حملوں میں 34 افراد ہلاک

0
343

کانگو میں صدر جوزف کابیلی کے عہدہ چھوڑنے سے انکار کے بعد پر تشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

کانگو میں حکومت مخالف ملیشیا کےمختلف مقامات پر حملوں میں چونتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کانگو کی فوج کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں ملیشیا کے چار اراکین بھی مارے گئے۔ گذشتہ ہفتے حکومت مخالف احتجاج میں بھی 40 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ –

ایک پادری نے بتایا کہ یہ واقعہ صوبہ کیوو میں رونما ہوا اور حملہ آور اسلحے اور چاقووں سے لیس تھے۔ ان کے مطابق اس واقعے میں مسلم شدت پسند تنظیم ’اے زیڈ ایف‘ ملوث ہے۔ اس تنظیم کا قیام 1995ء میں یوگنڈا میں ہوا تھا۔ تاہم اس دوران ’اے زیڈ ایف‘ کے جنگجو زیادہ تر جمہوریہ کانگو میں حملے کر رہے ہیں۔ اس علاقے میں کئی دیگر باغی گروپ متحرک ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY