سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے تین بیٹوں سمیت 8 افراد گرفتار

0
773

) کار سرکار میں مداخلت کے الزام پر پولیس نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے تین بیٹوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہری شیراز خان نے سردارتنویرالیاس کے بیٹوں کے خلاف تشدد کرنے پر مقدمہ درج کرایا، پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے پہنچی تو سردارتنویرالیاس کے بیٹوں نے مزاحمت کی۔

اسلام آباد پولیس نے مزاحمت اور کارِسرکار میں مداخلت پر سردارتنویرالیاس کے تین بیٹوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار کیے گئے دیگر افراد میں ایک سردار تنویر الیاس کا بھتیجا جبکہ 4 ڈرائیور شامل ہیں۔

پولیس نے سردارتنویرالیاس کے بیٹوں کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا جبکہ پانچ گاڑیاں بھی قبضہ میں لے لیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY