چين ميں افراتفری پھيلانے کے بعد اب کورونا وائرس کی نئی قسم جنوبی کوريا ميں پريشانی کا سبب بن رہی ہے۔ چين ميں پچھلے چوبيس گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے نئے کيسز ميں کمی رپورٹ کی گئی ہے تاہم جنوبی کوريا ميں درجنوں نئے کيسز اور ہلاکت نے حکام کو پريشان کر رکھا ہے۔
ڈھائی ملين کی آبادی والے شہر ڈيگو کے ميئر نے شہريوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں ميں رہيں۔ شہر اور آس پاس کے ديہاتوں ميں ايک دن ميں چاليس نئے کيسز سامنے آ چکے ہيں۔












