جنوبی کوریا میں اتوار کے روز کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایران اور اٹلی نے اس متعدی وبا سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والا مرض کووِڈ 19 چینی علاقے ووہان میں پھوٹا تھا اور اب یہ دنیا کے 25 ممالک میں 77 ہزار سے زائد افراد کو نشانہ بنا چکا ہے۔
اتوار کے روز جنوبی کوریا میں اس وائرس سے متاثرہ مزید 123 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے۔ اس طرح جنوبی کوریا میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 556 ہو چکی ہے۔












