شامی شہر الرقہ میں امریکا کے زیر قیادت اتحاد کے فضائی حملوں میں بیالیس عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں انیس بچے اور بارہ خواتین بھی شامل ہیں۔ اس بیان میں مزید بتایا گیا کہ چودہ اگست سے اب تک ہلاک ہونے والے عام شہریوں کی تعداد 167 سے تجاوز کر گئی ہے۔

امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے چھ جون کو داعش کے زیر قبضہ اس اہم علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے جنگی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY