انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے باہر فائرنگ کی گئی ہے ، پولیس نے فائرن کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ۔
خبر ایجنسی کے مطابق انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے باہر مسلح شخص نے فائرنگ کی،واقعہ رات گئے پیش آیا ، پولیس نے حملہ آور کو پکڑلیا گیا ہے۔
فائرنگ کے بعد حفاظتی اقدامات کے طور پر امریکی سفارت خانے کو بند کردیا گیا ہے ۔
ادھر عرب میڈیا کے مطابق امریکا نے ترکی میں اپنے تمام مشن آفس تا حکم ثانی بند کردیئے ہیں












