نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت سے انکار

0
637

پنجاب کابینہ نے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت سے انکار کر دیا۔

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت سے انکار کیا ہے۔

برطانوی ڈاکٹر نواز شریف کو بیمار قرار دینے سے ہچکچا رہے ہیں،فواد چوہدری

نواز شریف کی طرف سے ضمانت میں توسیع کی درخواست دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق خصوصی کمیٹی نے آج کابینہ کے اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کی تھیں۔

کابینہ کا اس حوالے سے مؤقف تھا کہ نواز شریف بورڈ اور کمیٹی کو مطلوبہ رپورٹس پیش نہیں کر سکے ہیں۔

واضح رہے کہ میاں نواز شریف اپنے علاج کے سلسلے میں ضمانت پر رہا ہو کر برطانیہ میں مقیم ہیں۔

میڈیکل بورڈ پنجاب نے نواز شریف کی صحت سے متعلق خط مسترد کردیا

نواز شریف کے ہمراہ ان کے بھائی اور مسلم لیگ نون کے صدر و قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف بھی موجود ہیں جو نواز شریف کی تیمار داری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY