جیمز کومی ۔ ہیلری کلنٹن کے نجی اِی میل سرور کے استعمال میں کوئی مجرمانہ غفلت نہیں

0
384

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر، جیمز کومی نےکانگریس کو بتایا ہے کہ ہیلری کلنٹن کے معاملے میں وہ جولائی میں جس نتیجے پر پہنچے تھے اُس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی کہ جب وہ وزیر خارجہ تھیں، اُن کے نجی اِی میل سرور کے استعمال میں کوئی مجرمانہ غفلت نہیں برتی گئی۔

کومی نے یہ اعلان نئی اِی میلوں کا جائزہ لینے کے بعد کیا ہے، جو غیر متعلقہ چھان بین کے معاملے کے دوران برآمد ہوئی تھیں۔

اُنھوں نے یہ نہیں بتایا آیا اِن نئی اِی میلز سے کیا تفصیل اخذ کی گئی، ماسوائے اِس بات کے کہ اُن کے بیورو کی رائے میں ”سکریٹری کلنٹن سے متعلق جولائی میں بیان کردہ ہمارے نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں آئی”۔

کلنٹن کی انتخابی مہم نے ایک بیان میں ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”خوشی کی بات ہے کہ یہ معاملہ حل ہوگیا ہے”۔

SHARE

LEAVE A REPLY