پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن5 کے 21ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ایک بار پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست سے دور چار کیا اورایونٹ میں مجموعی طور پردوسری فتح اپنے نام کی۔

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ،قذافی اسٹیڈیم میں آج قلندرز کے کھلاڑیوں کا دن تھا ، خاص طور پر سمت پٹیل، جنہوں نے شاندار بولنگ کی ۔

سمت پٹیل کی بولنگ کے سامنے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمینوں کی ایک نا چلی ،جنہوں نے 4 اوورز میں 5 رنز کے عوض 4 وکٹ اپنے نام کی اور اس دوران ایک اوور میڈن بھی کرایا ۔

کوئٹہ کی طرف سے سہیل خان 35 اور زاہد محمود 19 کے سوا کوئی کھلاڑی خاطر خواہ مزاحمت نہ کرسکا ،یوں قلندرز کو 99 رنز کا آسان ہدف ملا۔

قلندرز کی طرف سے فخر زمان اور کپتان سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 27 کے مجموعے پر فخر زمان کی گرگئی ،جو 20رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دوسری کامیابی 32 کے مجموعے پر مل گئی جبکہ سہیل اختر کو محمد نواز نے سرفراز احمد کی مدد سے میدان بدر کیا ۔

تیسری وکٹ پر محمد حفیظ اور بین ڈنک نے 41گیندوں پر 68رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

محمد حفیظ نے 32گیندوں پر 39 جبکہ بین ڈنک نے 21گیندوں پر 30 رنز بنائے ،شانداربولنگ پر سمت پٹیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 5 میں مجموعی طور پر 6 میچز کھیلے ہیں اور اسے دو میچز میں کامیابی جبکہ 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،اس فتح کے باوجود وہ تاحال آخری پوزیشن پر براجمان ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں 8 میچز کھیلے ہیں ،جن میں سے اسے 3 میں فتح اور 5 میں ناکامی سے دوچار ہونا پڑا ہےجس کے بعد فہرست میں اس کی پوزیشن 5ویں ہے۔

کراچی اور اسلام آباد 7،7 پوائنٹس کے تیسری اور چوتھی جبکہ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی نے 9،9 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور دوسری پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY