جنوبی افریقہ نے کگیسو ربادا اور کائل ایبٹ کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 80 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے 121 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے اپنی بیٹنگ شروع کی تو اسے اننگز کی شکست سے بچنے کا چیلنج درپیش تھا۔

جنوبی افریقہ کو چوتھے دن کامیابی کیلئے زیدہ دیر انتظار نہ کرنا پڑا اور پانچویں ہی اوور میں 65 رنز بنانے والے عثمان خواجہ وکٹوں کے عقب میں کیچ ہوئے۔

عثمان کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جو شروع ہوا تو پھر تھم نہ سکا۔

کائل ایبٹ نے جلد ہی ڈومینی کی مدد سے ایڈم ووجز کو پویلین چلتا کیا جبکہ کلم فرگیوسن کی ایک رن تک محدود رہی۔

پیٹر نیول اور اسمتھ نے اسکور کو بمشکل 150 تک پہنچایا ہی تھا کہ کگیسو ربادا نے وکٹ کیپر بلے باز کی اننگز کا خاتمہ کردیا جبکہ جو مینی کھاتا بھی نہ کھول سکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY