حسینہ معین سے ڈیفنس کلب لاھور میں ایک یادگار ملاقات۔شاہین رضوی

0
980

پاکستان ٹیلی ویژن کی نامور
ڈرامہ آرٹسٹ بہترین مکالمہ لکھنے والی بر صغیر پاک و ھند میں اپنی بے پناہ قلمی صلاحیتوں سے سب کا دل جیتنے والی لاکھوں ناظرین کی بہت
پسندیدہ شخصیت حسینہ معین سے
ڈیفنس کلب لاھور میں ایک یادگار ملاقات کا احوال

جس کا انتظام سپیشل بچوں کی معروف تنظیم ھم مشعل راہ کی بانی آمنہ آفتاب صاحبہ نے کیا تھا

یہ تقریب حسینہ معین کی تکریم و تعظیم کے سلسلے میں کی گی تھئ
معروف اداکار ارشد محمود اور حسینہ معین کی
چھوٹی بہن غزالہ قاضی بھی تنظیم کے بورڈ ممبران میں شامل ھیں

حسینہ معین نے 20 نومبر کو کانپور کے ایک انتہائ اعلی تعلیم یافتہ گھرانے میں جنم لیا تقسیم اور آزادی کے بعد حسینہ معین کے والد محترم معین الدین صاحب اپنے خانوادے کے ساتھ
پاکستان تشریف لائے اور راولپنڈی میں رھائش اختیار کی وہ بہت روشن خیال تھے اور اپنی بچیوں سے بہت محبت کرتے تھے

حسینہ معین انکی چوتھی صاحبزادی تھیں جب نرس نے انکو چوتھی بیٹی کی پیدائش کی خبر سنائ تو وہ اپنی بیگم اور خاندان کے دیگر افراد کے برعکس بہت خوش ھوے اور سب میں مٹھائ تقسیم کرائ
حسینہ معین کی والدہ قدرے سخت مزاج تھیں
مگر والد صاحب بیٹیوں کو اعلی تعلیم یافتہ دیکھنا چاھتے تھے
کانپور کا بہت اعلی شان گھر بھی حسینہ معین کے خواب و خیال میں۔ بسا رھتا
انکو اپنی والدہ کے کمرے میں بچھے اس خوب صورت پلنگ کے چاندنی کے پائوں کا بھی ملال رھتا جو وہ پاکستان آتے ھوے سارے ساز و سامان کے ساتھ وھاں چھوڑ آئ تھیں
مگر پھر آنکھوں میں بسے خوابوں نے انکو فینٹسی ورلڈ میں گم کر دیا
انکو خواب دیکھنا اور خوابوں کی خوش رنگ دنیا میں رھنا بہت اچھا لگتا جب کراچی یونیورسٹی سے تاریخ میں ماسٹر کی ڈگری مل گی
تو انھوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے لکھنا شروع کیا اور پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے ایسے سریل لکھے جن کی شہرت ملک سے باھر بھی تھی اور ھندوستان کےاداکار و ھدایت کار راج  کپورنے اپنی فلم حنا کے مکالمے بھی حسینہ معین سے ھی لکھوائے

حنا کے لئے زیبا بختیار کا نام بھئ حسینہ آپا نے تجویز کیا تھا
مگر جن دنوں راج کپور کئ حنا فلم پر کام۔ ھو رھا تھا ان دنوں بابری مسجد کا سانحہ پیش آگیا تو
پھر حسینہ آپا کی خواہش پر انکا نام فلم میں بطور مکالمہ نگار کے حذف کر دیا گیا تھا

حسینہ آپا نے پاکستان میں بھی چند فلموں کے مکالمہ لکھے اور بہت شہرت پائ
انکے قلم میں واقعی جادو ھے
وہ اپنی بہت خوب صورت دنیا میں رھتی ھوں
اور خوابوں سے جڑی اس دنیا میں وہ بہت خوش رھتی ھیں
جہاں دکھ تکلیف بہت کم ھیں

جہاں بہت ساری تتلیوں کے ھمراہ
وہ خوش رنگ جنگل میں امن
محبت اور دوستی کے
خوب صورتی کے سچے خواب دیکھتی ھیں

گو میری حسینہ آپا سے مختصر ملاقات تھی مگر مجھے اس ملاقات کی خوشبو اور افادیت بہت سرشاری عطا کریگی کہ بالآخر میری ملاقات

ان کہئ
شہ زوری
انکل عرفی
تنہائیاں
دھوپ کنارے اور ایسے بہت سارے خوب صورت ٹی وی ڈراموں کئ تخلیق کار کے ساتھ چند نشاط بھری گھڑیاں نصیب سے ملیں

SHARE

LEAVE A REPLY