پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں بانی پی ٹی آئی کے لیے اچھے دن نظر نہیں آرہے، جے یو آئی کی احتجاجی تحریک بھی نظر نہیں آرہی، جے یو آئی نے اگراحتجاج کرنا ہوتا تو اب تک کر چکی ہوتی۔
منظور وسان نے کہا بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت سےامید نہیں تھی کہ اتنی جلدی نئے صوبوں کی حمایت کا اعلان کردیں گے، سندھ کی اپنی ایک تاریخ اور شناخت ہے، اسے دیگر صوبوں کے ساتھ ملا کر نہیں دیکھا جاسکتا، صوبوں کے نام تبدیل کرنا ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔












