قومی اسمبلی میں تمام اسمبلیوں کےانتخابات ایک ہی وقت کرانے کی قرار داد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔
اسپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس ہوا ، جس میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے پیش کی۔
قرارداد کے مطابق یہ ایوان عدلیہ کی سیاسی معاملات میں مداخلت کو مسترد کرتا ہے، یہ ایوان تمام اسمبلیوں کےانتخابات ایک ہی وقت کرانےکا مطالبہ کرتا ہے۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ انتخابات سےمتعلق کیس میں چارتین کےتناسب سے فیصلے کی ایوان تائید کرتا ہے،یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن میں عدلیہ مداخلت نہ کرے۔
قرار داد کے مطابق الیکشن سے متعلق مقدمات کی سماعت فل کورٹ کرے۔
قومی اسمبلی نے قرار داد کثرت رائے سے منظور کر لی ، جس کے بعد سپیکر راجہ پرویز اشرف نے اجلاس کل دن 11 بجے تک ملتوی کر دی













