کورونا کا مزید پھیلاؤ روکنے کے لیے سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں شاپنگ سینٹرز اور بازار بند رہے۔ ٹریفک بھی معمول سے کم رہا۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی لوگوں نے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی۔
بلوچستان میں عوام کو دس روز تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کے بعد صوبے کے بیشتر شہروں میں بازار، دکانیں، شاپنگ سینٹر بند رہے، خضدار، پشین ، چمن، حب، نصیرآباد، جعفرآباد میں ضروری سامان کی خرید و فروخت ہوئی، جبکہ ٹریفک بھی سڑکوں پر معمول سے کم نظر آئی۔
ملتان ، بہاولپور، فیصل آباد، گوجرنوالہ ، چنیوٹ، رحیم یارخان سمیت پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں دو دن تک گھروں پر رہنے کی ہدایت کے بعد سڑکوں پر سناٹا رہا۔
بڑے شاپنگ سینٹرز، بازار اور دکانیں بند رہیں تاہم اندرون شہر کچھ دکانیں اور بازار کھلے بھی رہے۔
جھنگ میں پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے پر درجنوں دکانداروں کوحراست میں لے لیاگیا۔
حیدرآباد اور سکھرمیں بھی کاروبار بند رہا ہے۔ لوگ دودھ، دہی، گوشت اور سبزی کی خریداری کے لیے باہر مصروف دکھائی دیے۔
لاڑکانہ، بدین، میرپورخاص، گھوٹکی، نواب شاہ میں بھی ضروری سامان کی خریداری کی گئی۔

خیبر پختونخواہ میں سوات، چارسدہ، شب قدر، نوشہرہ بھی زیادہ تر لوگ گھروں میں ہی رہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی شاپنگ سینٹرز، بازار اور دکانیں بند رہے۔
چارسدہ، شب قدر، نوشہرہ بھی زیادہ تر لوگ گھروں میں ہی رہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی شاپنگ سینٹرز، بازار اور دکانیں بند رہے۔