ریال میڈرڈ فٹ بال کلب کے سابق صدر لورینزو سانز کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔
اسپینش فٹ بال کلب کے سابق صدر کی عمر 76 برس تھی، وہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
سانز 1995ء سے 2000ء تک کلب کے صدر رہے، ان کے کلب نے 2 بار چیمپئنز لیگ ٹائٹل حاصل کیا۔












