نیویارک: عمارت میں آتشزدگی سے 19 افراد ہلاک، 63 زخمی

0
1040

نیویارک میں 19 منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 19 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آگ لگنے کا واقعہ نیویارک کے علاقے برونکس میں پیش آیا، انیس منزلہ عمارت کی دوسری منزل میں لگنے والی آگ تیسری منزل تک پھیل گئی، ہلاک ہونے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔

کمشنر نیویارک کے مطابق نو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جن کا شہر کے مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے، دو سو سے زائد فائر فائٹرز نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY