ایران سے آنے والی زائرین کی بس مکران میں حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔
زائرین کی بس کو حادثہ مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب پیش آیا، بریک فیل ہونے کے باعث بس کھائی میں گر گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والی بس زائرین کو لے کر پنجاب جا رہی تھی، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیاجا رہا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کا تعلق لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 28 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئےتھے، حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں دو روز قبل ایران سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لائی گئی تھیں۔
…………………..
ایران بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں لے کر ایئر فورس کا سی ون 30 طیارہ جیکب آباد پاکستان پہنچ گیا۔
اب میتوں کو انکے آبائی شہروں میں بھیجا گیا ہے اور زخمیوں کو کیراچی پہنچایا گیا ہے
اس سے قبل فارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بس حادثے کے شہداء کی میتیں ایران سے پاکستان روانہ کردی گئیں، میتیں لے کر آنے والے سی 130 جہاز نے پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے اڑان بھری، طیارہ رات 10 بجے کے قریب جیکب آباد پہنچے گا۔
زائرین کی میتوں کی وطن روانگی سے قبل یزد ہوائی اڈے پر تعزیتی تقریب ہوئی، تقریب میں یزد کے گورنر، مقامی حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میتیں رات 10 سے 11 بجے کے درمیان ورثاء کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے، میتوں کے ہمراہ کچھ زخمی بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
ایمبولینسوں کے ذریعے میتیں آبائی علاقوں میں روانہ کی جائیں گی، زخمیوں کو ایئر ایمبولینس میں کراچی منتقل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان سے ایران روانہ ہونے والی زائرین کی بس کو گزشتہ دنوں حادثہ پیش آیا تھا، جس میں 51 افراد سوار تھے، حادثے میں 28 زائرین جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے، 14 زائرین کی حالت تشویشناک ہے، زائرین میں سے زیادہ تر کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ایران حادثے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کی مالی امداد کا اعلان کیا۔
شہداء کے ورثاء کو 50، 50 لاکھ اور زخمیوں کو 10، 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔













