سلامتی کونسل شامی فائربندی کی توثیق کرے، روس

0
483

روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شامی تنازعے کے لیے طے پانے والی ڈیل کی توثیق کرے۔ شام میں روس، ایران اور ترکی کی ضمانت سے طے پانے والی ڈیل پر عملدرآمد انتیس اور تیس دسمبر کی نصف شب سے ہو چکا ہے۔

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے وتالی چُرکن نے رپورٹرز کو بتایا کہ سلامتی کونسل کے تمام اراکین میں ڈیل کی دستاویز تقسیم کر دی گئی ہے اور اِس کے ساتھ توثیق کی قرارداد کا متن بھی نتھی ہے۔ چرکن نے یہ بھی کہا کہ وہ سلامتی کونسل کے بند دروازے کے پیچھے ہونے والے اجلاس میں باضابطہ طور پر قراداد پیش کریں گے

SHARE

LEAVE A REPLY