عمران خان کو اپنی پراپرٹی ریگولرائز کرانا ہوگی

0
772

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی پراپرٹی ریگولرائز کرانا ہوگی ،سب سے پہلے پی ٹی آئی سربراہ فیس دیں ۔

بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سروے آف پاکستان کی رپورٹ پیش کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں سے جرمانے لینے کا حکم دیا۔

انہوں نے ریمارکس دئیے کہ تجاوزات کو کیسے ختم کیا جائے،اب نئی حکومت آگئی ہے ان معاملات کوحل کرےجنھوں نےغیر قانونی تعمیرات کیں ان سےجرمانےلیےجائیں، حکومت اپنےجرمانے بھی اداکرےدوسرےلوگوں سےبھی لے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ حکومت کوچاہئےان کےگھرکی ریگولیشن نہیں ہےتوجرمانہ ادا کرکےکرالیں،عمران خان کو اپنی پراپرٹی ریگولرائز کرانا ہوگی ، سب سے پہلے عمران خان کو فیس دینا ہوگی

SHARE

LEAVE A REPLY