جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: پرویز الٰہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

0
659

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات نے پرویز الٰہی کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ کے مقدمے کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے سابق وزیراعلیٰ کو عدالت میں پیش کیا۔

دوران سماعت پرویز الٰہی روسٹرم پر آئے اور کہا کہ کل مجھے اسلام آباد سے واپس لاہور لے گئے، میری فیملی سے ملاقات بھی نہیں کروائی، فیملی سے ملاقات کا مناسب آرڈر دے دیں اس پر جج نے کہا کہ جیل والے بھی آپ کی فیملی ہیں۔

اے ٹی سی کے جج نے سوال کیا کہ پرویزالٰہی کی کب جان چھوٹےگی؟ وکیل صفائی نے مؤقف اپنایا کہ کبھی کسی شہر اور کبھی کسی شہرچکر لگوا رہے، کون سا مقدمہ ہے؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کا مقدمہ ہے۔

دوران سماعت اینٹی کرپشن پنجاب نے پرویز الٰہی کے راہداری ریمانڈ کی درخواست دائر کردی تاہم عدالت نے پی ٹی آئی کے صدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY