ملتان میں 30 اگست سے شروع ہونیوالے ایشیا کپ کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا، پاکستان کے 4 جبکہ بھارت کے 6 سے زائد کرکٹرز کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔

ایشیا کپ کے کمنٹری پینل میں پاکستان کے سابق قومی کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل اور بازید خان بھی شامل ہیں جبکہ بھارت کے سابق کھلاڑی روی شاستری، گوتم گھمبیر، ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان، سنجے منجریکر اور محمد کیف سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایشیا کپ کمنٹری پینل کا اینڈی فلاور، مارون اتاپتو، سجنے بنگار، میتھیو ہیڈن اور پیوش چاولہ بھی حصہ ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY