سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے ذاتی معالج نے بھی میڈیکل بورڈ کی تجویز کی تائید کردی ہے۔
ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو دل کے اسپیشلائزڈ اور تفصیلی معائنے کی ہی ضرورت ہے، اسی لیے سروسز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے بھی یہی تجویز دی ہے ۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کا معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ نے ان کے دل کا اسپیشلائزڈ ٹریٹمنٹ تجویز کردیا، میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایازنے کہا کہ نواز شریف کو لاحق تمام امراض کا علاج پاکستان میں ممکن ہے۔












