وزیر اعظم عمران خان نے کا کہنا ہے کہ لوگ نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں گے تو تو بندشوں میں مرحلہ وار نرمی بھی ممکن ہوگی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عوام کے لیے جاری اپنے ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وبائی مرض کے دوران سماجی دوری اختیار کئے رکھیں اور جس قدر ممکن ہو سکےخود کو گھروں تک محدود رکھیں۔
انہوں نے لکھا کہ جتنا لوگ خود کونظم و ضبط سے آراستہ کرینگے اتناہی ہمارے لیے وبا سے نمٹنا آسان ہوگا۔
عمران خان کا اپنے سوشل میڈیا پیغام میں یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ نظم و ضبط سے رہیں گے توبندشوں میں مرحلہ وار نرمی بھی ممکن ہوگی












