یکم فروری 2020
کورونائی سوال
سوشل میڈیا
آجکل
افواہوں کی زد میں ہے
اور میں
اپنے مریضوں کے ان گنت سوالوں کی نوک پر
کورونائی سوال
کچھ یوں ہوتے
” کورونا وبا کہیں انسانی سازش تو نہیں
کیا واقعی یہ وبا ہے یا کہ گلوبل ٹیرارزم
کیا لاک ڈاؤن سے موت ٹالی جا سکتی ہے؟
کہیں وبا کی آڑ میں
ہم سے ہمارا خدا تو نہیں چھینا جا رہا ؟ ”
میں مسکرا دیتی ہوں
لیکن دل میں کچھ فکرمند سی ہوں
اگر یہ واقعی سازش نکلی تو دنیا کس کروٹ بیٹھے گی
کیا واقعی
خدا والوں کا امتحان ہو رہا ہے
میں کچھ گھبرا سی رہی ہوں
کیوں ۔۔۔۔۔۔ ؟؟
یہ سمجھ نہیں آرہا
میں تو ڈاکٹر ہوں ۔۔۔
تین ماہ سے اکیلی ہی مریضوں کو دیکھ رہی ہوں
فیصلوں میں تاک ۔۔۔ پر اعتماد ہوں
پھر کیوں ۔۔۔۔۔۔ الجھ رہی ہوں ؟؟
کیا ۔۔ واقعی
کورونائی وبا کا نقشہ
جنگی نقشوں کی طرح
پہلے کاغذ پر بنایا گیا تھا ۔۔۔۔؟
# # # # # # # # #
دو فروری 2020
فلپائن میں ایک چینی
صوبہ ہوبی کے صدر مقام ووہان سے آیا تھا ۔۔مر گیا
فلپائن کی پہلی وبائی موت پر
امریکہ کے صدر ٹرمپ نے
کورونا وائرس کو بھری محفل میں
” چایئنیز وائرس ” کہہ کر
نفرتوں کی نئی کہانی کا آغاز کر دیا
ادھر ساؤتھ آسٹریلیا میں
دو افراد کورونا پازٹیو کے ایڈمٹ ہوئے ہیں
عجب اتفاق وہ بھی ووہان سے آئے ہیں
پرائم منسٹر سکاٹ موریسن نے
آسٹریلیا کے تمام ہسپتالوں کو
ایمرجنسی رسپانس پلان بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں
ہم سب الرٹ ہیں ۔۔۔۔۔
پر کب تک رہنا ہے۔۔۔ نہیں جانتے
بظاہر سب کچھ معمول کے مطابق ہو رہا ہے
پر ۔۔۔ایک ان دیکھے انجانے کا خوف بڑھ رہا ہے
آج لنچ پر
میں اور نرس یونٹ منیجر جورجینا ٹینٹی ساتھ تھے
وہ بتا رہی تھی
ورلڈ وار ٹو میں
سربیا پر
امریکی جہازوں کی 78 دن مسلسل بمباری ہوئی
ہم وہ قوم ہیں
جس کے بچے اس بمباری میں فٹ بال کھیلتے تھے
ہماری مایئں
مرنے سے پہلے
فٹ بال کون جیتا پوچھا کرتی تھیں
ہم سربین کایہ وبا کیا بگاڑ سکے گی
میں اسے دیکھ رہی تھی ۔۔۔وہ یہ سب ہنستے ہوئے بتا رہی تھی
ہاں ۔۔۔ ہم پاکستانیوں نے بھی
انیس سو سنتالیس میں آزادی کی جنگ لڑی تھی
پھر 1965 کی جنگ جیتی پھر 1971 کی جنگ ہاری
پھر بھوک کی جنگ جو ابھی بھی جاری ہے
تہم پاکستانی تو
ایک عرصے سے
اپنے ہی شب وروز سے روز لڑتے آ رہے ہیں
نہیں جانتی وبائی دنوں میں کیا کریں گے
لیکن ۔۔ یہ تو مجھے بتانا ہی ہے
وبا کوئی بھی ہو جان لیوا ہوتی ہے
سوچ رہی ہوں ۔۔ کیوں ناں
وبائی امراض کی تاریخ لکھوں
کچھ ۔۔بتاؤں ۔۔ کچھ سمجھاؤں
شاید ۔۔۔۔۔
ہم سنبھل جایئں ۔۔۔۔۔ بچ جایئں
# # # # # #
ڈاکٹر نگہت نسیم












