امریکہ کی کانگریس کا مشترکہ اجلاس پیر کو صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو ملنے والے الیکٹورل ووٹس کی توثیق کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر 2024 میں ہونے والے انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار اور نائب صدر کاملا ہیرس کو شکست دی تھی۔ اس سے قبل ان کے مدِ مقابل صدر بائیڈن تھے جو الیکشن سے دست بردار ہوگئے تھے۔

امریکہ میں صدر کے انتخابات میں کامیابی کا فیصلہ اسے ملنے والے الیکٹورل ووٹس سے ہوتا ہے۔ الیکٹورل ووٹس کا فیصلہ الیکشن کے ساتھ ہوجاتا ہے تاہم کانگریس ملنے والے الیکٹورل ووٹس کو سرٹیفائی یا ان کی توثیق کرتی ہے۔

امریکہ کے آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کے بعد چھ جنوری کو کانگریس کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس ہونا لازمی ہے جس میں ہر ریاست سے الیکٹورل ووٹس کے مہر بند سرٹیفیکٹ ایوان میں توثیق کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔

یہ سرٹیفیکٹ مہاگنی کی لکڑی کے صندوقوں میں لائے جاتے ہیں جو خاص طور پر اسی موقعے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

دونوں ایوانوں کے نمائندوں کے سامنے نتائج با آواز بلند پڑھ کر سنائے جاتے ہیں جس کے بعد باقاعدہ گنتی ہوتی ہے۔

یہ کارروائی نائب صدر کی نگرانی میں ہوتی ہے جو امریکہ کے نظام کے مطابق سینیٹ کا بھی سربراہ ہوتا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY