افغان شہری پاکستان کا غير ضروری سفر نہ کريں، افغان سفير

0
884

پاکستان ميں تعينات افغان سفير عمر ذخيل وال نے افغان شہريوں کو تلقين کی ہے کہ وہ سرحدی گزر گاہوں کے کھل جانے کے بعد بھی پاکستان کا غير ضروری سفر نہ کريں۔

انہوں نے اپنے ايک فيس بک پيغام ميں مزيد لکھا کہ وہ اميد کرتے ہيں کہ حاليہ سرحدی بندشوں کے سبب پاکستانی حدود ميں پھنس جانے والے بيمار اور بزرگ افغان شہريوں کی مدد کے ليے بارڈر آج شب تک عارضی طور پر کھول ديا جائے گا جبکہ اميد ہے کہ آئندہ تين سے چار روز ميں سرحد مکمل طور پر کھل جائے گی۔

پاکستان نے چند حاليہ دہشت گردانہ واقعات کے بعد سولہ فروری کو پاک افغان سرحد پر واقع چند اہم سرحدی گزر گاہيں بند کر دی تھيں۔

SHARE

LEAVE A REPLY