برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج سے متعلق معاہدے پر برطانوی پارلیمان میں ووٹنگ جنوری کے وسط میں ہو گی۔ وزیر اعظم ٹریزا مے نے یہ اعلان پیر کے روز کیا۔
یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان بریگزٹ معاہدہ کچھ عرصہ قبل طے پایا تھا، جسے یورپی یونین تو منظور کر چکی ہے، تاہم برطانوی پارلیمان سے اس کی توثیق ابھی باقی ہے۔ اس سے قبل اس ڈیل کی منظوری میں مشکلات کی وجہ سے برطانوی حکومت نے پارلیمان میں اس سے متعلق ووٹنگ مؤخر کر دی تھی۔
بتایا گیا ہے کہ برطانوی پارلیمان میں اس ڈیل پر بحث سات جنوری سے شروع ہو گی اور ممکنہ طور پر 14 جنوری کو اس پر رائے شماری ہو گی۔












