مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹے نے سعودی عرب چھوڑدیا

0
667

مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بڑے بیٹے صلاح خاشقجی نے سعودی عرب چھوڑدیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے جمال خاشقجی کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صلاح خاشقجی بدھ کو سعودی عرب سے روانہ ہوا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایاکہ صلاح خاشقجی کہاں گئے ہیں۔

دوسری جانب ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کا بیٹا اہل خانہ سمیت سعودی عرب سے واشنگٹن روانہ ہو گیا، صلاح خاشقجی سفری پابندی ختم ہونے کے بعد امریکا روانہ ہوئے ہیں، حالیہ مہینوں کے دوران اُن کے سعودی عرب چھوڑنے پر پابندی تھی۔

رپورٹ کے مطابق صلاح خاشقجی کے پاس امریکا اور سعودی عرب کی دہری شہریت ہے۔

سعودی صحافی جمال خاشقجی2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ سے لاپتہ ہوگئے تھے ، جس کے بعد سعودی حکام نے 20 اکتوبر کو جمال خاشقجی کے قتل کی تصدیق کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY