عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس سماعت کیلئے مقرر

0
578

عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس سماعت کےلئے مقرر کردیا ہے ۔

آئندہ سال فروری میں ہونے والی4 روزہ سماعت کے دوران بھارت اور پاکستان اپنے دلائل دیں گے۔

انڈین نیوی کا حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی کئی کاروائیوں میں ملوث ہے۔

آئی سی جے کے ایک اعلامیے کے مطابق کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 سے 21فروری2019ء تک ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق18 فروری کو دن 10 سے 1 بجے تک بھارت دلائل دے گا،19 فروری کودن10 سے 1 بجے تک پاکستان دلائل دے گا۔

20 فروری کو 3 سے ساڑھے4 بجے تک بھارت دلائل دے گا،21 فروری کو ساڑھے 4 سے 6 بجے تک پاکستان دلائل دے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY