نواز شریف کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی سیٹ حلقہ این اے 120 سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار و رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب سے پہلے دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما شفقت محمود و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ ووٹر لسٹوں میں ہیر پھیر کی جا رہی ہے، مسلم لیگ ن دھاندلی کی ماہر ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے سزا یافتہ شخص کو اسلام آباد سے لاہور تک پروٹوکول لگایا جائے گا، نواز شریف این اے 120 سے بھی گزریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY