محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 13 جولائی سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، اس سسٹم کے تحت 13 سے 16 جولائی کے دوران بلوچستان کے مشرقی و جنوبی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ سسٹم بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، زیارت، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، بولان، بارکھان، نصیرآباد، قلات، لسبیلہ، خضدار، آواران، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کےکئی مقامات پر 15 سے17 جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے جس دوران تھرپارکر، میرپور خاص، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ، دادو اور حیدرآباد میں بارش ہوسکتی ہے جب کہ کراچی میں 15 سے17 جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ملک کے کئی مقامات پر آج سے 17 جولائی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY