سری لنکا اسپوتنک فائیو کی 70 لاکھ خوراکیں خریدے گا

0
699

سری لنکا نے روس کی تیار کردہ کرونا ویکسین اسپوتنک فائیو کی 70 لاکھ خوراکیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکن حکومت کا کہنا ہے کہ مذکورہ ویکسین کی خریداری کے لیے لگ بھگ 70 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی جائے گی۔

سری لنکا کی کل آبادی دو کروڑ بیس لاکھ افراد پر مشتمل ہے اور حکومت کا ایک کروڑ 40 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگانے کا منصوبہ ہے۔

سری لنکا میں آٹھ لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد برطانوی دوا ساز کمپنی ایسٹرازینیکا کی تیار کردہ ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے ہیں۔

سری لنکا نے چین کی ویکسین سائنوفام کی منظوری بھی دے رکھی ہے۔

سری لنکا نے بھارت سے بطور عطیہ ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں وصول کی ہیں اور مزید پانچ لاکھ وہ عنقریب خریدے گا جب کہ اقوامِ متحدہ کے ویکسین کی منصفانہ تقسیم کے پروگرام ‘کوویکس’ کے تحت سری لنکا دو لاکھ 64 ہزار خوراکیں وصول کر چکا ہے۔

یاد رہے کہ سری لنکا میں کرونا وائرس کے اب تک 91 ہزار سے زیادہ کیسز اور 554 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY