پریس کلب آف پاکستان یوکے انتخابات میں پرویز مسیح تیسری مرتبہ صدر منتخب ہوگئے

0
1345

پریس کلب آف پاکستان یوکے انتخابات میں پرویز مسیح تیسری مرتبہ صدر منتخب ہوگئے
نائب صدر حمیرا ثناء۔سیکرٹری محمود خان اور خزانچی محبوب الٰہی بٹ کے علاوہ پانچ کمیٹیوں کے چئیرمین بھی چنے گئے
نصر اللہ مغل ۔مقدسہ بانو۔ صابرہ ناہید ۔میاں عامر علی ۔ وقاص بٹ اور پرویز فتح کو ایڈوائزر منتخب کر لیا گیا : میاں عامر علی کی شرکت پر مسرت کا اظہار
مانچسٹر(پریس ریلیز) پریس کلب آف پاکستان یوکے کے سالانہ انتخابات میں چوہدری پرویز مسیح مٹو کو لگاتار تیسری مرتبہ پریس کلب کاصدر منتخب کرلیا گیا – ان کے ہمراہ نائب صدر حمیرا ثناء۔ سیکرٹری محمود خان اور خزانچی محبوب الٰہی بٹ بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے – انتخابات میں پانچ کمیٹیوں میں سے چار کے چئیرمین بھی منتخب ہوئے جن میں نعیم واعظ ’ چئیرمین فنانس ایند جنرل پرپز کمیٹی۔ میاں محمد اعظم چئیرمین ایکٹیویٹی کمیٹی ۔ سہیل حیدرسہوترا پرسونال کمیٹی ۔سلیم اختر کمیونیکیشن ’پروموشن اینڈ مارکیٹنگ کمٹی منتخب ہوئے جبکہ پانچویں کمیٹی کو ابھی خالی قرار دیا گیا جس پر تعیناتی بعد میں ہوگی – اجلاس میں چھ ایدوائزر بھی مقرر کئے گئے جن میں نصر اللہ خان مغل ۔کونسلر مقدسہ بانو۔ صابرہ ناہید چوہدری ۔ پرویز فتح ۔ وقاص بٹ ۔میاں عامر علی (چئیرمین جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان بربنائے عہدہ ) شامل ہوں گے -اجلاس میں لیسٹر چیپٹر سے سرفراز تبسم ۔ لندن چیپٹر سے سلامت بریعہ زندانی اور نارتھ ایسٹ چیپٹر سے ڈاکٹر پرویز بھٹی کو بربنائے عہدہ ایگزیکٹو نامزد کیا گیا جبکہ یارکشائر سے لالہ محمد یونس کا نام تجویز کیاگیا مگر ان کی تعیناتی کا آئندہ اجلاس تک مﺅخر کردیاگیا – انتخابی اجلاس میں جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی طرف سے میاں عامر علی کی شرکت کا خیرمقدم کیاگیا اوران کی صحافتی خدمات کو سراہا گیا – اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے پریس کلب آف پاکستان یوکے اور جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے درمیان دوستی کے معاہدے کو برطانیہ کے صحافیوں کےلئے خوش ائندہ قرار دیا گیا – تقریب میں یہ طے پایا کہ پریس کلب اور جیب مل کر صحافیوں کےلئے مشترکہ ورکشاپس اور ٹریننگ کورسز منعقد کروائیں گے – انتخابی اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ چونکہ پریس کلب اور جیپ نے آپس میں دوستی کا معاہدہ کر کے صحافیوں کےلئے ایک روشن مثال قائم کر دی ہے – چنانچہ کوشش کی جائے کہ برطانیہ کی سطح پر تمام صحافتی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے – اگر کسی آئینی مجبوری کے باعث کوئی تنظیم دوسری میں ضم نہیں ہوسکتی تو کم از کم اس کے ساتھ دوستی کا معاہدہ کر لیا جائے – اس سے نہ صرف صحافیوں میں اتحاد واتفاق کی فضاءقائم ہوگی بلکہ اس سے مستقبل میں صحافیوں کا مشترکہ پلیٹ فارم قائم کرنے کے کام میںبھی مدد ملے گی – اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر چوہدری پرویز مسیح مٹو نے اپنے انتخاب پر ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ پریس کلب آف پاکستان یوکے کے کام کوحسب سابق آگے لے کر چلیں – انہوں نے کہا کہ پریس کلب آف پاکستان یوکے نے گذشتہ سال بہت اعلیٰ کاکردگی کا مظاہرہ کیا ’جن میں محمود ہاشمی ایوارڈ ۔ فیض ڈے ۔ یوم قائداعظم ۔یوم علامہ اقبال ۔ یوم آزادی پاکستان ۔ کرسمس پارٹی ۔عیدین کی پارٹیاں ’ افطار پارٹی اور ایسٹر پارٹی شامل ہیں – ہم ان کوششوں کو جاری رکھیں گے اور مزید پراجیکٹ بھی بنائیں گے – انہوں نے کہا کہ پریس کلب آف پاکستان یوکے کی نارتھ ایسٹ اور لندن برانچوں کی کارکردگی بھی بہت بہتر رہی اوروہاں کی تنظیمیں آزادنہ کام کر رہی ہیں – جلد ہی ویسٹ یارکشائر اور لیسٹر میں بھی پریس کلب آف پاکستان یوکے کی برانچیں قائم کی جائیں گی – اس مقصد کےلئے پرویز فتح ۔لالہ محمد یونس ۔ظفر تنویر۔ خالد سعید قریشی جبکہ لیسٹر میں جاوید عنائت اور سرفراز تبسم کام کر رہے ہیں اور جلد ہی ان برانچوں کے قیام کا اعلان کر دیا جائے گا-اجلاس میں گذشتہ سال کی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس کو حاضرین نے درست ریکارڈ کے طور پر منظور کر لیا – اجلاس میں سموئیل جیکب اورمروت احمد نے بھی شرکت کی جبکہ ذوم لنک پر نعیم واعظ ۔ سرفراز تبسم ۔ جاوید عنائت – راشد علی چوہان -شفیق الزمان ۔ کو نسلرمقدسہ بانو ۔ ڈاکٹر پرویز بھٹی ۔ پرویز فتح ۔لالہ محمد یونس ۔ ناصر جان ۔ وقاص بٹ ۔ سید احمد حسن ۔ یاور حسین ۔ جاوید بھٹی اور دیگر شرکاءنے شرکت کی –

SHARE

LEAVE A REPLY