سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کی پابندیاں پورے رمضان جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، کراچی سمیت صوبے میں عام کاروباری سرگرمیاں صبح 8 سے شام پانچ بجے تک جاری رہیں گی، ڈیری شاپس رات آٹھ بجے تک کھولی جاسکیں گی۔
اعلامیے کے مطابق حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
سموسے، پکوڑے اور فروٹ چاٹ ہوم ڈیلیوری کے ذریعے فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے پورے مہینے لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، سندھ میں شام 5 بجے سے صبح 8 بجے تک پابندیاں پورے رمضان برقرار رہیں گی۔
پابندیوں کا نوٹیفکیشن 23 اپریل کو جاری کیا گیا تھا جس کو توسیع دے دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیری شاپس صبح آٹھ سے رات آٹھ بجے تک کھلی رہیں گی۔
اعلامیے کے مطابق تمام دکانداروں کو ڈلیوری کے دوران ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کورونا کی وباء کے باعث نماز تروایح گھر پر ادا کی جائے۔













