پریس کلب آف پاکستان یوکے اور یوم آذادی صحافت

0
1455

مانچسٹر(پریس ریلیز) پریس کلب آف پاکستان یوکے نے یوم آذادی صحافت کے خصوصی دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے الیکٹرانک میڈیا کی خصوصی میٹنگ زیر سر پرستی نصراللہ خان مغل کی گئی جس کی صدارت پریس کلب کی صدر محترمہ مقدسہ بانو نے کی جبکہ نظامت کے فرائض سہیل حیدر سہوترا نے کی ۔ ۔ زوم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقدسہ بانو نے کہا کہ آج کے خصوصی دن ہمیں صحافت کی آزادی کی جدوجہد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنا نیز اس مقصد کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ تین مئی کو آزادی صحافت کا عالمی دن کا مقصد آزادی صحافت کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور دنیا کی حکومتوں کو یاد دہانی کرانا ہے کہ وہ آزادی اظہار کا احترام کریں جو انسانی حقوق کے 1948ء کے عالمی اعلامیے کے آرٹیکل 19 کے تحت دی گئی ہے۔۔ اقوام متحدہ کے اعلانیہ 3 مئی 1993ء کے بعد سے ہر سال آزادی جدوجہد کو سلام پیش کرنے کے لئے عالمی سطح پر تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ ۔ آج کا یہ زوم اجلاس اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ ۔ سابق صدر محبوب الہی بٹ واضح کیا ہے کہ جہاں کہیں بھی آزادی صحافت پر آنچ آئے گی پریس کلب آف پاکستان یوکے حق کا ساتھ دے گا اور ظلم کے خلاف آواز اٹھائے گا ۔ مواصلاتی اور مارکیٹنگ کمیٹی کے چئیر غلام رسول شہزاد نے بھی آج کے دن کی اہمیت پر اپنے خیالات کااظہار کیا اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے آئیندہ آنے والے دنوں میں پریس کلب کے ممبران کی مزید رہنمائی کے لئے پروگرام کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔ آزادی صحافت کے دن کے حوالے سے ہونے والے زوم کے اس اجلاس کے مقررین میں سابق صدر شفیق الزمان ‘ سیمسن جاوید ’خورشید حمید‘ غلام رسول شہزاد ’چوہدری پرویز مسیح مٹو ‘ چوہدری سلیم گل اور دیگر شامل تھے – صدر پریس کلب مقدسہ بانو نے گزشتہ ادوار میں ریاستی دہشت گردی کا شکار صحافی برادری کو خراج عقیدت و تحسین پیش لئے ایک قراداد بھی پیش کی جسے ارکان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔ ۔اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو تریس کا آج کے دن کے لئے خصوصی پیغام بھی پڑھ کے سنایا گیا اور اس بیان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں جدوجہد آزادی صحافت کے شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سہیل حیدر سہوترا نے مرحومین کی ارواح کی ایصال ثواب کے لئے دعا کروائی اور اس عزم کے ساتھ کی قوائد و ضوابط کی پاسداری کو اپنا شعار بنائیں گے اور اپنے حقوق کا تحفظ اپنا فرض سمجھیں گے ۔سابق صدر پریس کلب شفیق الزمان نے میٹنگ کو خوب سراہا اور الوداعی کلمات کے ساتھ میٹنگ کا اختتام کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY