قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا واحد ٹرپل سنچری بیٹ اور چیمپئینز ٹرافی شرٹ مجموعی طور پر 22 لاکھ روپے میں نیلام ہوگئے۔
اظہر علی کا کہنا ہے کہ رقم کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کے لیے خرچ کی جائے گی۔
پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کورونا وائرس کے متاثرین کے لئے بیٹ اور شرٹ نیلامی کے لئے رکھی تھی۔ اظہر علی کا ٹرپل سنچری بنانے والا بیٹ دس لاکھ روپے میں نیلام ہوا ہے، ٹرپل سنچری والا بیٹ ایک بھارتی میوزیم نے نیلامی میں لیا۔
اظہر علی کی چیمپئنز ٹرافی وننگ شرٹ 11 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی شرٹ کیلیفورنیا میں رہائش پذیر کاش ویلانی نے نیلامی میں لی۔
نیو جرسی کےجمال خان نے شرٹ کا دس فیصد عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر نیلامی کے عمل سے 22 لاکھ روپے اکٹھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس رقم سے کورونا وائرس کے متاثرین کی براہ راست مدد کروں گا، جبکہ کھیل سے وابستہ مستحق افراد تک بھی پہنچنے کی کوشش ہے۔












