ملک میں گرمی کی شدید لہرکا خدشہ،7 سے 12 جون کے دوران ہیٹ ویو کی وارننگ جاری

0
762

محکمہ موسمیات نے ملک میں گرمی کی شدید لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے 7 سے 12 جون کے دوران ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کردی۔

محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے مختلف شہروں میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 سے 12 جون تک ہیٹ ویو کی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے، 8 سے 12 جون تک کراچی میں شدید گرم موسم کا امکان ہے اور درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنےکا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 7 سے 12 جون کو سندھ اور بلوچستان کے چند اضلاع میں درجہ حرارت 48 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ ​پنجاب کے کئی اضلاع میں بھی درجہ حرارت 44 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ​خیبرپختونخواکے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 41 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں سے اپیل کی ہےکہ وہ ​صبح 10 سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔

SHARE

LEAVE A REPLY