ایک بھی امریکی فوجی نے ایرانی سرزمین پر قدم رکھا تو اسے زندہ نہیں چھوڑیں گے: کمانڈر ایرانی فوج

0
1015

ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی جہانشاہی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی امریکی فوجی نے ایرانی سرزمین پر قدم رکھا تو اسے زندہ نہیں چھوڑا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جنرل علی جہانشاہی نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

ایرانی بری فوج کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ ایرانی زمینی افواج مکمل جنگی تیاری کی حالت میں ہیں اور ملک کی سرحدوں پر مسلسل نگرانی جاری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY