فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری ہے، مغربی کنارے پر واقع شہر جنین میں فائرنگ کر کے سولہ سالہ لڑکی کو شہید کردیا۔

واقعہ سرچ آپریشن کے دوران پیش آیا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر تلاشی لی، چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا۔

شہید ہونے والی لڑکی جانا ماجدی زقرنہ جنین میں اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران اپنے گھر کی چھت پر موجود تھی جہاں وہ گولی کا نشانہ بن گئی۔

چھاپے کے دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید دو فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

ادھر نابلس شہر میں بھی کریک ڈاون کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، رواں سال اسرائیلی فوج کے ہاتھوں دو سو سے زائد فلسطینی جان سے جاچکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY